Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ نے مہنگائی کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرادیا

Published

on

سام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اب ریاست کی میاں  مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

’ میاں‘ بینادی طور پر ایک توہین آمیز اصطلاح تھی، جو آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ ایک سیاسی حلقے کی جانب سے انہیں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کمیونٹی پر وزیر اعلیٰ کے تازہ حملے کی اطلاع سب سے پہلے بی بی سی ہندی نے دی ہے۔

صحافیوں نے ہمنتا سے پوچھا تھا کہ گوہاٹی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو کیوں چھو رہی ہیں، اس کے جواب میں  انہوں نے کہا،’وہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے اب سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں؟یہ میاں  لوگ  ہیں، جو سبزی مہنگے داموں پرفروخت کر رہے ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا، گوہاٹی میں میاں  تاجر آسامی لوگوں سے سبزیوں کی زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ دیہاتوں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہیں۔ اگر آج آسامی لوگ سبزی بیچ رہے ہوتے تو وہ کبھی بھی اپنے ساتھی آسامیوں سے زیادہ قیمت نہ لیتے۔

ہمنتا نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر فلائی اوور کے نیچے سبزی منڈیوں کو خالی کروائیں گے تاکہ ‘آسامی لڑکوں’ کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

اس وقت گوہاٹی کے فلائی اوور کے نیچے سبزیاں اور پھل بیچنے والے زیادہ تر لوگ میاں  برادری کے مسلمان ہیں۔

وزیر اعلیٰ  عید منانے کے لیے  پبلک ٹرانسپورٹ کے مسلم ڈرائیوروں کو بھی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے کہا، ‘ہم سب نے دیکھا ہے کہ عید کے دوران گوہاٹی شہر میں بسوں کی آمدورفت کیسے کم ہو جاتی ہے۔ کم بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے ،کیونکہ زیادہ تر بس اور کیب ڈرائیور میا ں برادری سے ہیں۔

اس سے قبل آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر اور لوک سبھا ایم پی  بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ آسام میاں  برادری کے بغیر نامکمل ہے۔

اس کے جواب میں ہمنتا نے کہا کہ اجمل نے اس طرح کا تبصرہ  کر کے ‘آسامی کمیونٹی کی توہین’ کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین