ٹاپ سٹوریز
9 مئی کا جرم ناقابل معافی ہے، تحریک انصاف پر پابندی پارلیمنٹ کےذریعے لگے گی، وزیر دفاع
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی پارلیمنٹ کے ذریعے عائد کی جائے گی، ابھی مشاورت ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع نے لاہور میں جناح ہاؤس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس پر منصوبے کے ساتھ بیدردی سےتباہی پھیلائی گئی،9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی،جناح ہاؤس پر بے ساختہ نہیں باقاعدہ پلان کے تحت حملہ کیا گیا،میانوالی،چکدرہ،ملتان،گوجرانوالہ،لاہور،راولپنڈی،فیصل آبادمیں واقعات ہوئے، ان شہروں میں واقعات سے ایک پیغام ملےگا کہ بغاوت ترتیب دی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ باقاعدہ پلاننگ سے ایک ادارے پر حملہ کیا گیا،میرے خیال میں یہ ریاست کیخلاف کھلی بغاوت تھی،عوام کا ردعمل بے ساختہ ہوتا ہے مخصوص جگہوں پر نہیں ہوتا۔عمران خان کی گرفتاری پر یہ ری ایکشن آنا سمجھ سے باہر ہے،9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ ذہنی،نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے،عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کی قیادت کوٹارگٹ کیاہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے قائداعظم کی تصاویر کو بھی جلایا گیا،قائداعظم کے پیانو کو بھی شرپسندوں نےتباہ و برباد کردیا،یہ سب کرنے والے لوگ پاکستانی نہیں تھے،دنیا کی کوئی قوم اس چیز کو کبھی معاف نہیں کرسکتی،لاہور:یادگاروں،مجسموں کو گرایا گیا ، ان کی بھی بے توقیری کی گئیْ
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو کسی سویلین انسٹی ٹیوشن پر حملہ نہیں ہوا،لاہور میں گورنر،رینجرز ہاؤس اور بھی بہت سی سرکاری عمارتیں موجود ہیں،9 مئی کوکیا گیا جرم ناقابل معافی ہے،9 مئی کو ریاست کیخلاف کھلی بغاوت ہوئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی