Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ کے نایاب ترین کچھوے ’سٹار ٹورٹوائز‘ کا پہلا ڈیجیٹل ریکارڈ جاری

Published

on

نایاب ترین کچھوے “اسٹار ٹرٹوائز” کاصوبہ سندھ کی تاریخ میں محکمہ جنگلی حیات سے پہلا ڈیجیٹل ریکارڈجاری،اس سے پہلے انکےحوالے سے تاریخی شواہد صرف دستاویزات میں موجود تھے۔

نایاب ترین کچھوے اسٹار ٹارٹوائزماحول دوست، خشکی پر رہنے، جنگلی گھاس، پھل اور بیج کھانےوالے کچھوے ہیں، ان کے سیاہی مائل شیل پر پیلے رنگ کے ستارے ہوتے ہیں،

فطرتی آرٹ کے شاہکار یہ ستارے  انکی بقا کےلیے سب سے بڑا خطرہ بھی ہیں

 شکاری انہی خوبصورت ستاروں کی وجہ سے اسٹار ٹارٹوائیز کو مسکن سے اغوا کرکے بیرون ملک اسمگل کرلیتےتھے،سندھ حکومت کی طرف سےشعبہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالےسے قانون سازی میں شکاریوں کے خلاف سزا و جرمانے بڑھائے گئے۔

عالمی بارڈرز ایگزٹ پر مامور ایجنسیز کا مقامی جنگلی حیات کےاسمگلرز کے خلاف کامیاب کاروائیوں سے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کا سدباب ممکن ہوا،ان کےمسکن کو مویشیوں کی آمدورفت  و موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق  ہیں،صوبہ سندھ میں ان نادر ونایاب خشکی کے کچھووں کا مسکن کھیرتھر رینج،نارا ڈیزرٹ اور رن آف کچھ میں پھیلا ہوا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین