تازہ ترین
آئی ایم ایف نے بجٹ اقدامات ناکافی قرار دے دیے، بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا ، ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے،بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے،آئی ایم ایف کا وفد جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر کردیا ہے،آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے،آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں ،ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔