پاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کی منظوری دے دی

Published

on

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے جے یو آئی سے مزاکرات کےلئے گرین سگنل دے دیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں مذاکراتی عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اب آفیشیل کمیٹیوں کی باضابطہ ملاقات ہوگی، اسد قیصر مولانا سے رابطہ کرکے وقت کا تعیں کریں گے،۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی سے مزاکرات کے معاملے پر برہفنگ دی گئی،کور کمیٹی نے مزاکراتی عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اب آفیشیل کمیٹیوں کی باضابطہ ملاقات ہوگی، اسد قیصر مولانا سے رابطہ کرکے وقت کا تعیں کریں گے،جے یو آئی کی جانب سے ریزرو سیٹیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے موقف کے تائید پر کور کمیٹی میں بات چیت ہوئی۔

اسد قیصر یہ معاملہ جے یو آئی قیادت کے سامنے رکھیں گے.علی امین گنڈاپور پرجے یو آئی قیادت کی حالیہ دنوں تنقید کا معاملہ بھی سامنے رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version