دنیا
بیجنگ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ بیجنگ پہنچ گئے
امریکا کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اتوار کیصبح بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وہ چین کے حکام کے ساتھ دو روزہ مذاکرات کا آغاز کریں گے،وہ پانچ سال بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے امتیکی وزیر خارجہ ہیں، صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے سینئر ترین اہلکار کا یہ بیجنگ کا پہلا دورہ ہے اور ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے چین کا کوئی دورہ نہیں کیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس سال فروری میں بیجنگ کا دورہ کرنا تھا لیکن امریکی حدود میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی اور پھر اسے مار گرائے جانے کے بعد یہ دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔
امریکا اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں کشیدہ ہوئے ہیں اور اس کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکی ویر خارجہ کے دورے کا مقصد اس کشیدگی کو کم کرنا ہے تاہم ان کے دورے کے دوران کسی بڑی پیشرفت کی توقع نہیں کی جا رہی،
امریکی حکام کے مطابق، بلنکن اتوار کو چینی وزیر خارجہ چن گینگ، اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور صدر شی جن پنگ سے پیر کو ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پھلے سال بالی میں ہونے والی ملاقات میں صدر بائیڈن اور صدر شی جن پنگ نے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بیجنگ پر اتفاق کیا تھا،امریکا اور چین کے درمیان تنازعات اور اختلاف رائے کی فہرست طویل ہے، جن میں تائیوان، دوطرفہ تجارت، چین پر امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات، بحیرہ جنعبی چین، روس یوکرین جنگ سمیت کئی ایک ایشوزشامل ہیں۔
امریکی حکام نے وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی بیجنگ روانگی سے پہلے کہا تھا کہ ان تمام ایشوز پر چین کے ساتھ بات ہوگی۔ انٹنی بلنکن نے دورے پر روانگی سے پہلے چین اور امریکا کے درمیان بات چیت کے لیے رابطہ لائنیں قائم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انٹنی بلنکن نے ہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اس کا چین کا ساتھ کوئی تصادم نہ ہو اور کوئی غلط فہمی تصادم کی وجہ نہ بنے۔
انٹنی بلنکن نے کہا تھا کہ صدر بائیڈن اور صدر شی جن پنگ نے ہاٹ لائنز قائم کرنے اور روابط بہتر بنانے پر اتفاق کیا تھا تاکہ ہم غلط فہمیوں سے بچ سکیں۔
جمعہ کو مائیکروسافٹ کارپوریشن کے شریک بانی بل گیٹس کے ساتھ ملاقات میں صدر شی نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ممکنہ آمادگی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین مشترکہ مفادات کے لیے تعاون کر سکتے ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے بل گیٹس سے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں ہے۔ “موجودہ عالمی صورتحال میں، ہم مختلف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں جس سے ہمارے دونوں ممالک، ہمارے ملکوں کے عوام اور پوری نسل انسانی کو فائدہ پہنچے۔”
بائیڈن نے ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ امید کر رہے ہیں کہ اگلے چند ماہ میں، میں صدر شی سے دوبارہ ملاقات کروں گا اور ہمارے جائز اختلافات کے بارے میں بات کروں گا۔
فروری میں بلنکن کے دورے کی منسوخی کے بعد سے، کچھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے مئی میں چین کا سفر کیا، جبکہ چین کے وزیر تجارت نے امریکہ کا سفر کیا اور بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مئی میں ویانا میں وانگ ژی سے ملاقات کی۔
لیکن آبنائے تائیوان پر دونوں اطراف سے تند و تیز بیانات، انڈو پیسیفک میں چین اور امریکا کے ارادے، یوکرین کے خلاف جنگ پر روس کی مذمت سے چین کا انکار، اور واشنگٹن کی طرف سے بیجنگ پر الزامات ان ملاقاتوں کے مؤثر نتائج لانے میں کامیاب نہ ہسکے۔
اور، اس ماہ کے شروع میں، چین کے وزیر دفاع نے سنگاپور میں سیکیورٹی سمپوزیم کے موقع پر ملاقات کے لیے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی درخواست کو مسترد کیا، جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی علامت ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعہ کو کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ وہ اور ان کے چینی ہم منصب “کسی وقت ملاقات کریں گے، لیکن ہم ابھی وہاں نہیں ہیں۔”
ایک امریکی فرم نے چین سے منسلک ہیکرز کو دنیا بھر میں سینکڑوں سرکاری اداروں، اسکولوں اور دیگر اہداف پر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اورچین نے اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے، یہ رپورٹ بھی دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی علامت ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الزام دہرایا کہ واشنگٹن ہیکنگ حملے کرتا ہے اور شکایت کی کہ سائبر سیکیورٹی انڈسٹری ان کے بارے میں شاذ و نادر ہی رپورٹ کرتی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں