پاکستان
کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان گروہ کے تین ارکان گرفتار
کراچی کی جمشید کوارٹرز پولیس نے بین الصوبائی افغان گروہ کے 3 ڈکیت گرفتار کرلیے، افغان ڈکیت ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، جو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ ڈکیتوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فون،5 لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان ڈکیتی کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد موبائل شاپس پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کراچی سے موبائل فون چھین کر دوسرے صوبوں میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان زیادہ عرصہ ایک علاقے مین مقیم نہیں رہتے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے زیر استعمال کار کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں، جبکہ ملزمان جس جگہ رہتے تھے ان مکان مالک سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کے دو سرغنہ جان عزیز اور آدم گل اور انکا ساتھی سیلاب خان شامل ہیں۔۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور