Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا 5 روزہ دورہ پاکستان

Published

on

برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا پاکستان کے دورے پر ہے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط کرنا اور طویل مدتی، باہمی تعاون پر مبنی شراکت کو فروغ دینا ہے۔

دورے میں برٹش کونسل اور برطانیہ کی نامور یونیورسٹیوں کے سینئر نمائندے اور تعلیمی ماہرین شامل ہیں۔

برطانیہ کی صف اول یونیورسٹیوں، ایجوکیشن چیمپئنز اور یو کے گورنمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سٹیو سمتھ کی قیادت میں ماہرین کا وفد پاکستان میں پانچ روزہ دورے پر ہے۔

دورے کا مقصد پاکستان میں تعلیمی ماہرین اور تعلیمی شعبے کے عہدیداران سے روابط قائم کرنا ہے۔ یہ دورہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کو ترجیح دے گا ۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اس موقع پر اپنے پیغام میں وفد کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

یو کے گورنمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپیئن سٹیو سمتھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کا مقصد تعلیم اور تحقیق میں باہمی اضافہ،سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

وفد اس دورے کے دوران  معروف پاکستانی یونیورسٹیوں کے نمائندوں، وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے سینئر حکام، تعلیمی شعبے کے رہنماوں اور ماہرین سے ملاقاتیں کرے گا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین