پاکستان

آذر بائیجان کی پہلی پرواز کی لاہور میں لینڈنگ پر پرتپاک استقبال

Published

on

آذربائیجان ایئر لائنز کی پہلی پرواز گزشتہ رات لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل پر اتر گئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق لینڈنگ پر پہلی فلائٹ کا واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم کے اعزازی مشیر ائیر مارشل فرحت حسین ملک (ریٹائرڈ) نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔

جمہوریہ آذربائیجان کے سفیرعلی فکر اوگلو علی زادہ نے بھی سلامی لی،ائرپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نذیر احمد خان، سی ایس او اے ایس ایف بورڈنگ برج پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

 ایئرپورٹ، ایئر لائن، اور جیری کی ڈناٹا مینجمنٹ کے دیگر معززین کی بھی تقریب میں شرکت کی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version