دنیا
کالعدم تحریک ٹی پی پی کو افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی مستقل نہیں، افغان وزیر خارجہ
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کالعدم تحریک طالبان کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی اس سے پہلے دی گئی ہے۔ امیر خان متقی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر مستقل پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی اسے حرام قرار دیا گیا ہے۔
امیر خان متقی نے یہ باتیں اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز ( آئی ایس ایس آئی) میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ امیر خان متقی سہ فریقی مذاکرات اور دوطرفہ بات چیت کے لیے پاکستان آئے، انہیں اس دورے کے لیے اقوام متحدہ نے خصوصی طور پر اجازت دی تھی کیونکہ طالبان قیادت پر بین الاقوامی سطح پر سفری اور مالیاتی پابندیاں عائد ہیں۔
Video: Speaking at the Institute of Strategic Studies Islamabad ISSI, Acting Foreign Minister Amir Khan Muttaqi said that Afghanistan, China and Pakistan committed to not allow the use of their soil or airspace against each other.
Muttaqi said that no can prove there are any… pic.twitter.com/KTEZeVjPuF— TOLOnews (@TOLOnews) May 8, 2023
پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور چمن بارڈر پر ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ تلخی پائی جاتی رہی ہے، پاکستان کی طرف سے دہشتگردی روکنے کے مطالبات پر امیر خان متقی سخت جوابات بھی دیتے رہے لیکن ان کے دورے کے بعد تعلقات میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔
افغان وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کے ایشو پر بھی بات کی۔ امیر خان متقی نے کہا کہ کوئی بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہ موجود ہیں، امارت اسلامی ( افغان طالبان) کے آنے سے پہلے افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی طویل تاریخ ہے، امارت اسلامی نے کبھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دی نہ کبھی دیں گے۔
Video: Addressing an event at the Institute of Strategic Studies Islamabad ISSI, acting Foreign Minister Amir Khan Muttaqi said that the Islamic Emirate has never said female education is “haram” (prohibited) or that it is permanently banned.
He said that female education has… pic.twitter.com/9ANvMfn204— TOLOnews (@TOLOnews) May 8, 2023
افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے افغانستان میں لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند ہیں اور انہیں عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، اس اقدام کو طلبان کی وعدہ خلافی بھی تصور کیا جا رہا ہے، امیر خان متقی نے اس حوالے سے کہا کہامارت اسلامی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ تعلیم حرام ہے یا لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے مستقل بند ہیں، خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی نئے نوٹیفکیشن تک عائد کی گئی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں