آرٹ

’ ان کہی کہانیاں‘ سنات گیلری میں نوجوان مصوروں کی تخلیقات کی نمائش

Published

on

سنات انیشیٹوآرٹ گیلری میں ان کہی کہانیاں کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

شہرقائد کی بندرگاہ کے قریب ایم ٹی خان روڈ مسکین گلی میں واقع سنات انیشیٹوگیلری میں 5آرٹسٹوں محمد اسد گلزار،رزین روبن،ردا فاطمہ سولنگی،سید عبداللہ علی اورسیدہ سیرت زینب کی ان کہی کہانیاں کے عنوان سے گروپ شوکا انعقاد کیاگیا۔

مصوری کی نمائش میں شریک آرٹسٹوں کا تعلق مہران یونیورسٹی جامشورو،انڈس ویلی اسکول آف آرٹ،کراچی اسکول آف آرٹ،حمایت اسلام ڈگری کالج(لاہور)سے ہے۔

مصوروں نے آئل ان کینوس،ایکرلک آن کینوس،گرافک،پوائنٹر،پیسٹل،گریفائٹ آن پیپرپرکام کیا ہے، گیلری انتظامیہ کے مطابق اس نمائش کے لیے 5 ابھرتے ہوئے فنکاروں کے چناو کے لیے ایک ٹیم کا انتخاب کیاگیا جنھوں نے پاکستان بھر کے مختلف آرٹ اسکولوں سے تعلق رکھنے والےاعلیٰ صلاحیتوں کو دیکھا اور انہیں سنات انیشیٹو کے ایک گروپ شو میں نمائش کے لیے مدعو کیا،یہ نمائش 27جولائی تک جاری رہےگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version