Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی اور فیصل آباد سے پہلی حج پروازیں روانہ

Published

on

پی آئی اے نے حج آپریشن کا ٓغاز کردیا،کراچی اور فیصل آباد سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوگئیں،ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر آج علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی،چیف آپریٹنگ افیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر اور سول ایویشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا،عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سے حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی،

)فیصل آباد سے  بھی پہلی حج پرواز149 عازمین حج کے ساتھ روانہ کردی گئی، ترجمان سی اے اے کے مطابق پہلی حج 2023 کی پرواز کو فیصل آباد سے صبح 09:20 منٹ پر مدینہ منورہ روانہ ہوئی،پی کے 1341 فلائٹ پر کل عازمین حج کی تعداد 149 تھی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی سی فیصل آباد نے عازمین حج کو رخصت کیا،
سی پی او، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر حج اور ائرپورٹ مینیجر نے افتتاحی تقریب میں شریک تھے،اس سلسلے میں حج پروازوں کے لیے مختص ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔

حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا،اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 15۔9 بجے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی،حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔

رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی،قبل از حج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا،پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سکھراور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی،

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین