دنیا
بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ نے مہنگائی کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرادیا
سام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اب ریاست کی میاں مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
’ میاں‘ بینادی طور پر ایک توہین آمیز اصطلاح تھی، جو آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ ایک سیاسی حلقے کی جانب سے انہیں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کمیونٹی پر وزیر اعلیٰ کے تازہ حملے کی اطلاع سب سے پہلے بی بی سی ہندی نے دی ہے۔
صحافیوں نے ہمنتا سے پوچھا تھا کہ گوہاٹی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو کیوں چھو رہی ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے کہا،’وہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے اب سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں؟یہ میاں لوگ ہیں، جو سبزی مہنگے داموں پرفروخت کر رہے ہیں۔’
انہوں نے مزید کہا، گوہاٹی میں میاں تاجر آسامی لوگوں سے سبزیوں کی زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ دیہاتوں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہیں۔ اگر آج آسامی لوگ سبزی بیچ رہے ہوتے تو وہ کبھی بھی اپنے ساتھی آسامیوں سے زیادہ قیمت نہ لیتے۔
ہمنتا نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر فلائی اوور کے نیچے سبزی منڈیوں کو خالی کروائیں گے تاکہ ‘آسامی لڑکوں’ کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
اس وقت گوہاٹی کے فلائی اوور کے نیچے سبزیاں اور پھل بیچنے والے زیادہ تر لوگ میاں برادری کے مسلمان ہیں۔
وزیر اعلیٰ عید منانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسلم ڈرائیوروں کو بھی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔
انہوں نے کہا، ‘ہم سب نے دیکھا ہے کہ عید کے دوران گوہاٹی شہر میں بسوں کی آمدورفت کیسے کم ہو جاتی ہے۔ کم بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے ،کیونکہ زیادہ تر بس اور کیب ڈرائیور میا ں برادری سے ہیں۔
اس سے قبل آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر اور لوک سبھا ایم پی بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ آسام میاں برادری کے بغیر نامکمل ہے۔
اس کے جواب میں ہمنتا نے کہا کہ اجمل نے اس طرح کا تبصرہ کر کے ‘آسامی کمیونٹی کی توہین’ کی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور