Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ، شہزادہ محمد بن سلمان اور آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم مئیں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات شیڈول ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ  سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم کے وفد میں وزیرخارجہ  اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عطااللہ تارڑ بھی ہیں۔

وزیراعظم عالمی صحت، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین