Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کے کورسز کا آغاز، روسی سفیر نے کلاسز کا افتتاح کیا

Published

on

پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی ترویج کے لئے کورسز کا آغاز کر دیا گیا۔ روسی سفیر نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور روسی زبان کی ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کا افتتاح کیا۔

ائس چانسلر پنجاب یونیوورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نے روسی سفیر کا استقبال کیا۔ کلاس رومز کی تزئین و آرائش روسی حکومت کی فنڈنگ سے کی گئی۔ رشین ہاؤس پاکستان کے ہیڈ رسلان ایم پروکروو نے بھی اس موقع پر  شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کے  کورسز کی افتتاحی تقریب کے  موقع پرروسی سفیر البرٹ پی خوریو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔پہلی دفعہ پاک روس تجارت 1 ارب ڈالر سے ذائد تجارت ہوئی ہے۔

روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ہے۔ روس اور پاکستان کے مابین بہت سے شعبوں میں ابھی تعاون کو فروغ دینےکی ضرورت ہے۔لاہور اور پنجاب یونیورسٹی پاک روس  تعلقات کو فروغ دینے میں دینے میں کردار ادا کریں گے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  ڈاکٹر خالد محمود نےکہا کہ روس کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے ماسکو میں پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کے فروغ دینے میں تعاون کریں گے۔

روسی زبان کے  کورسز کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ڈائیرکٹر ڈاکٹر حافظ مقیت، اسسٹنٹ پروفیسر رشین لینگوئج ڈاکٹر کترینہ، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
3 Comments

3 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین